پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کا تہوار منانے کی منظوری

0
501

پنجاب حکومت نے صوبے میں بسنت کے تہوار کی بحالی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 سال بعد لاہور میں بسنت دوبارہ منانے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بسنت کا تہوار 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور بھر میں منایا جائے گا۔ بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور ہر پتنگ، دھاگہ اور فروخت کنندہ کو رجسٹریشن اور کیو آر کوڈ کے تحت مانیٹر کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کل سے لاہور کی تمام موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا نصب کرنے کی مہم شروع ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اولین مقصد بسنت کو محفوظ، خوشگوار اور تاریخی انداز میں منانا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بسنت کی کامیابی کے لیے قوانین پر مکمل عملدرآمد میں حکومت کا ساتھ دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا