ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش

0
376

لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پیش کیا گیا، جس کی منظوری گورنر پنجاب پہلے ہی دے چکے تھے۔ آرڈیننس کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔ کالے شیشے، کم عمر بچوں سے گاڑی چلوانا، ون وے کی خلاف ورزی یا بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار اور لگژری یا ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

اوور لوڈنگ، سگنل توڑنے، خراب لائٹس کے ساتھ رات کو گاڑی چلانے، ون وے کی خلاف ورزی، زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے، دھواں چھوڑنے اور ہیلمٹ نہ پہننے جیسے جرائم کے لیے بھی مخصوص جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کو 2 سے 3 ہزار، عام گاڑیوں کو 3 سے 5 ہزار، لگژری گاڑیوں کو 8 سے 10 ہزار اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو 10 سے 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

آرڈیننس اب پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے زیر غور ہے اور کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا