بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن

0
327

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے اور بلدیاتی انتخابات کے انتظامات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور لوگ دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔

شاہ محمد نے مزید لکھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار نہیں، اس لیے کوئٹہ کے انتخابات امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کیے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا