رواں سال عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں ایک بار پھر مسلم ممالک سب سے آگے

0
297

رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا ہے جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی شامل ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، جس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہری حد درجہ قانون پسند اور پُرامن تصور کیے جاتے ہیں، اور یہی انفرادی قابلیت اسے فہرست میں سرفہرست لانے کا سبب بنی۔

پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے، جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مضبوط سفارتی تعلقات نے اسے مسلسل ساتویں برس بھی یہ اعزاز برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کورونا وبا کے دوران جب سخت عالمی پابندیوں کے باعث متعدد ممالک کے پاسپورٹس کمزور پڑ گئے تھے، متحدہ عرب امارات پر اس کے اثرات انتہائی معمولی تھے۔

اس فہرست میں سنگاپور نے حیران کن طور پر تیسواں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔ ان دونوں ممالک کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر دس ممالک مشترکہ طور پر موجود ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔

فہرست کے آخر میں سب سے کمزور پاسپورٹس میں بالترتیب افغانستان، شام اور عراق شامل ہیں، جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ پاکستانی شہری صرف پنجتالیس ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔

اس کے برعکس یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے اس سال اپنی عالمی پوزیشن میں خاطر خواہ بہتری دکھائی ہے۔

جبکہ بھارت اس رینکنگ میں انترویں نمبر پر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا