نامعلوم افراد نے ڈرامے کی ریکارڈنگ رکوا دی

0
326

لالی وڈ فلم انڈسٹری کی مشہور ہدایتکارہ سنگیتا نے لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ میں درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد سیٹ پر آئے اور فنکاروں کو ہراساں کیا۔

ہدایتکارہ سنگیتا ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پہنچی اور درخواست جمع کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ ریکارڈنگ کے دوران یہ افراد آئے، جس کی وجہ سے شو رک گیا اور انہیں مالی نقصان بھی ہوا۔

سنگیتا نے مطالبہ کیا کہ نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس معاملے پر وہ جلد پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا