سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام اسلامی ممالک کے اعتراضات کے بعد غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات کے بعد شامل نہیں کیا گیا۔ تاہم رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں کسی حد تک کردار ادا کرسکتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ستمبر میں غزہ امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ٹونی بلیئر کو کونسل کے لیے تجویز کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کے طور پر بلیئر نے 2003 میں عراق پر حملے کی حمایت کی تھی اور برطانوی فوج کو عراق بھیجا تھا، حالانکہ بعد میں عراق کے پاس ہتھیاروں کے بارے میں دعوے غلط ثابت ہوئے۔






