اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں

0
280

اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کی جگہ ایک نئے متبادل ڈھانچے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت وفاقی کونسل قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ مجوزہ کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوگی اور اس کے ارکان کا انتخاب الیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہی کونسل اسلام آباد کے میئر کا انتخاب بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر، وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کا کردار ادا کریں گے، جبکہ کونسل کو وفاقی دارالحکومت کے انتظامی و عوامی مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کونسل کا قیام ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا۔

احسن اقبال کی زیر صدارت قائم کمیٹی نے اس نظام پر کام شروع کر دیا ہے اور سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ نئے نظام کا مقصد اسلام آباد کے شہری امور کے لیے زیادہ مؤثر اور مکمل اختیارات رکھنے والا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا