پولیس وین ٹرین کی زد میں آ گئی

0
588

سرگودھا میں افسوسناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ 78 پل کے قریب پیش آیا جہاں کینٹ پولیس کی موبائل وین معمول کے گشت پر تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق موبائل وین کھلے ریلوے پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران کراچی سے آنے والی تیز رفتار مسافر ٹرین نے وین کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار دو پولیس اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ریلوے کراسنگ پر حفاظتی انتظامات اور کھلے پھاٹک کے باعث پیش آنے والے خطرات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا