رواں سال 51 ہزار مسافروں کی آف لوڈنگ، پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ بہتر

0
593

کراچی: رواں سال 51 ہزار مسافروں کو طیاروں سے آف لوڈ کیا گیا، جس کے باعث پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 118 سے بہتر ہو کر 92 نمبر پر آ گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق رواں سال 24 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد عمرے کے نام پر سعودی عرب جا کر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا جبکہ آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، جن میں سے 12 ہزار تاحال واپس نہیں آئے، جبکہ برما میں سیاحتی ویزے پر جانے والے 4 ہزار افراد میں سے ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کے نام پر افراد کو جاپان بھیجا، جن میں ایک معذور شخص بھی شامل تھا۔

ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی شہریوں کے پاکستان کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جہاں وہ سیاحتی ویزے پر سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا