امریکن سفارت خانے کی جعلی شناخت رکھنے والا افغان شہری گرفتار

0
551

اسلام آباد: پولیس نے افغان شہری حارث کو گرفتار کر لیا، جو امریکن سفارت خانے کا جعلی کارڈ رکھتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم دو خواتین سمیت کرولا گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا۔ پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے پہلے ہی اس کی نشاندہی کر رکھی تھی۔ افغان شہری فراڈ کے مختلف کیسز میں مطلوب تھا۔

امریکی سفارت خانے نے بھی اس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے شہریوں سے موبائل فونز دھوکہ دہی سے حاصل کر کے فروخت کیے اور اس کے قبضے سے جعلی امریکن ایمبیسی کارڈ بھی برآمد ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا