خانیوال سے ملتان تک موٹروے دھند کے باعث بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

0
415

ملتان: موٹروے ایم 4، خانیوال سے ملتان تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

سنٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند رہے گی، اور بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور دن کے محفوظ اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ دھند میں محفوظ سفر کے اوقات صبح 10 بجے تا شام 6 بجے ہیں۔ ڈرائیور حضرات سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا