۔32سالہ خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی کردار سے شادی کر لی

0
1027

ٹوکیو: جاپان میں ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 32 سالہ جاپانی خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی پارٹنر کے ساتھ شادی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، خاتون نے چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنا اے آئی پارٹنر ڈیزائن کیا تھا۔ شادی کی تقریب روایتی انداز میں ان کے گھر منعقد کی گئی، جس میں یوزینا نے سفید لباس اور گلاسز پہنے شرکت کی، تاہم دلہا صرف ڈیجیٹل اسکرین پر موجود تھا۔

۔32 سالہ یوزینا نوگ کے مطابق وہ اس اے آئی پارٹنر کے ساتھ طویل عرصے سے بات چیت کر رہی تھیں، جو وقت کے ساتھ جذباتی تعلق میں بدل گئی۔

اگرچہ یہ شادی جاپان میں قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں، مگر اس واقعے نے جدید ٹیکنالوجی، تنہائی اور انسانی جذبات کے باہمی تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت انسانی زندگی اور تعلقات میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا