نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹر کی جانب سے مریضہ کے لواحقین کے ساتھ بد سلوکی کے معاملے پر ایڈیشنل ہاؤس آفیسر ڈاکٹر قاسم جمال کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 18 دسمبر 2025 کو شام ساڑھے چار بجے نشتر ہسپتال ملتان کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا، جب مریضہ شمیم اختر کو کرونک لیور ڈیزیز کی تشخیص ہوئی۔
ڈیوٹی پر موجود سینئر رجسٹرار نے مریضہ کا معائنہ کیا اور علاج کی سپرویژن کی، تاہم علاج کے دوران ڈاکٹرز اور مریضہ کے لواحقین کے درمیان بحث مباحثہ شروع ہو گیا۔ مریضہ کے لواحقین نے ڈاکٹرز کے ساتھ بد سلوکی کی، جس سے جھگڑا پیدا ہوا۔
اس کے بعد ڈاکٹر قاسم جمال کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا اور تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔






