افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: فیلڈ مارشل

0
845

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد عناصر پاکستان میں معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز، دہشت گردی، قومی سلامتی، عالمی سطح پر پاکستان کے ابھرتے کردار، جنگی تیاریوں اور علم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء اور مشائخ نے بھرپور شرکت کی۔ فیلڈ مارشل نے قرآنِ کریم کی آیات اور اشعار کے ذریعے پاکستان کے نظریاتی تشخص پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی ممالک میں پاکستان کو محافظِ حرمین کا شرف عطا کیا، اور ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہری مماثلت ہے۔ دونوں ریاستوں کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمل میں آیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران اللہ کی مدد کو عملی طور پر محسوس کیا گیا، اور واضح کیا کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی مختلف تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہیں، جن میں شامل افراد میں 70 فیصد افغان شہری ہیں۔ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ فتنہ الخوارج کا ساتھ دے گا یا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث اور علم و قلم کی طاقت کو ترک کیا، وہ زوال کا شکار ہو گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا