ترکیہ میں پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت، صدر اردوان کی خصوصی شرکت

0
662

پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں ہوئی، جہاں پاکستان کے امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں دفاعی شعبے میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استنبول نیول شپ یارڈ میں جہازوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر میں شراکت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کی گہرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی اور ترکی نیول فورسز کے باہمی تعلقات مضبوط دفاعی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

تقریب کے بعد صدر اردوان نے جہاز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے جہاز کے عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سمندری سلامتی اور مستقبل میں پاکستان نیوی اور ترکی نیول فورسز کے مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی این ایس خیبر جدید فنی صلاحیتوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس بحری جہاز ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چار بحری جہازوں کا معاہدہ طے پایا ہے، جن میں سے دو ترکیہ اور دو پاکستان میں تیار کیے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا