ہوٹل پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

0
465


جنوبی افریقا میں ایک ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جوہانسبرگ کے قریب ایک قصبے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے اچانک ایک ہوٹل میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے بیان کے مطابق سفید منی بس اور ایک سلور سیڈان میں سوار تقریباً 12 نامعلوم مسلح افراد نے ہوٹل کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں اس نوعیت کے فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا