درجنوں افغان شہری مار دیئے گئے، متعدد لاپتہ

0
426

درجنوں افغان شہری ایران میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران سرحدی علاقوں میں افسوسناک واقعات پیش آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئی ہیں۔

ایرانی جریدے کے مطابق ایران-افغان سرحد پر مجموعی طور پر 40 ہلاکتوں اور متعدد افغان مہاجرین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم لاپتہ افراد کی حتمی تعداد سامنے نہیں آ سکی۔

سینئر ایرانی سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث سرحدی علاقوں میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی جریدے کے مطابق رواں سال اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ایران سے بے دخل کیا جا چکا ہے، جبکہ غیر قانونی داخلے کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا