چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل میں فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل اور دیگر ہر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔






