فرانسیسی صدر کے محل سے چمچ کانٹے چوری، ملازم گرفتار

0
142

پیرس:فرانسیسی صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلس کے سٹیوارڈ کو چاندی کے برتن اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرکے غیر قانونی فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق چوری کی مالیت 15 سے 40 ہزار یورو کے درمیان بتائی گئی ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ سٹیوارڈ نے کئی قیمتی برتن اور اشیاء آن لائن فروخت کیں، جن میں فرینچ ایئر فورس کے اسٹیمپ شدہ پلیٹ اور سیورز پورسلین شامل تھے۔ تقریباً 100 قیمتی اشیاء سٹیوارڈ کے لاکر، گاڑی اور رہائش گاہ سے برآمد کی گئیں اور بعد میں ایلیسی پیلس واپس کر دی گئیں۔

ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے قومی ورثے سے متعلق چوری اور غیر قانونی قبضے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقدمے کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی گئی اور عدالت نے تینوں ملزمان کے لیے عدالتی نگرانی کے احکامات جاری کیے، جس میں ایک دوسرے سے رابطہ کرنے، نیلامی کے مقامات جانے اور پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے پر پابندی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا