کراچی:حکومتِ سندھ نے سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر ہفتہ 27 دسمبر 2025ء کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اس دن مختلف تقاریب بھی پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جائیں گی۔ محترمہ بینظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد شہید ہو گئی تھیں۔






