بھارتی کرنل گرفتار، پیسوں سے بھرے صندوق برآمد

0
235

بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے رشوت خوری کے الزام میں بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور ان کے ساتھی وِنود کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی بی آئی کے مطابق دیپک شرما کے دلی کے گھر سے 2 کروڑ 23 لاکھ روپے اور ان کی اہلیہ کے مقام سے 10 لاکھ روپے ضبط کیے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں شواہد ملے ہیں کہ شرما نے دفاعی پیداوار اور برآمدات کے محکمے سے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے پرائیویٹ دفاعی کمپنیوں کے ساتھ ساز باز کی۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی پولیس ریمانڈ تک 23 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ بھارت میں فوجی افسران اور دفاعی شعبے میں کرپشن کے واقعات نئے نہیں ہیں، اور مودی سرکار کے دوسرے دور میں یہ کیسز بڑھ گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا