بیلجیئم بھی اسرائیل کیخلاف عالمی عدالتِ انصاف پہنچ گیا

0
373

بیلجیم نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مبینہ نسل کشی کے معاملے میں اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں دائر مقدمے میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس مقدمے کو جنوبی افریقا نے دسمبر 2023 میں دائر کیا تھا، جس میں اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیوں کو 1948 کے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسدادِ نسل کشی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

بیلجیم کی شمولیت کے بعد وہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو پہلے ہی اس کیس میں جنوبی افریقا کی حمایت کر چکے ہیں، جن میں برازیل، کولمبیا، آئرلینڈ، میکسیکو، اسپین اور ترکیہ شامل ہیں۔ بین الاقوامی عدالتِ انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور فوجی کارروائیاں روکنے کا حکم دیا جائے۔

اسرائیل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے اور عدالتی کارروائی کو یک طرفہ اور سیاسی قرار دیا ہے۔ عالمی عدالت میں یہ مقدمہ انسانی امداد کی فراہمی، جنگ بندی اور اسرائیل پر دباؤ کے حوالے سے ایک عالمی قانونی اور سیاسی مسئلہ بن چکا ہے، اور بیلجیم کی شمولیت اسے مزید اہم موڑ فراہم کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا