پنجاب حکومت، لاہور ہائیکورٹ آمنے سامنے

0
340

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اِمووبل پراپرٹی بل 2025ء کی معطلی پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون برسوں اور دہائیوں سے جائیداد کے مقدمات میں پھنسی ہوئی عوام کی مدد کے لیے بنایا گیا تھا اور عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے اصولوں کے مطابق نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ منتخب اسمبلی نے قانون اس لیے بنایا تاکہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات ملے اور پہلی بار عوام کو اپنی زمین اور جائیداد کے تحفظ کا حق حاصل ہوا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچے گا اور عوام اسے مظلوموں کی پشت پناہی سمجھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ یہ قانون ان کے ذاتی فائدے کے لیے نہیں تھا اور اس کی معطلی سے عوام، خاص طور پر غریب، بےکس، بیواؤں اور مظلوموں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی اسمبلی کو قانون سازی کا آئینی حق حاصل ہے اور اسے روکنے سے ذاتی نقصان نہیں بلکہ مظلوم عوام کو نقصان ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا