ایف بی آر کا اعلان: ہفتے کی چھٹی،دفتری اوقات میں تبدیلی

0
408

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ہفتے کی چھٹی 27 دسمبر 2025 کو ختم کر دی ہے اور 31 دسمبر کو ٹیکس و ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا کہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کے ماتحت بڑے لارج ٹیکس آفسز ، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس ، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر اور ریجنل ٹیکس دفاتر ہفتے کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق بدھ 31 دسمبر کو تمام متعلقہ دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ محصولات کی بروقت وصولی ممکن بنائی جا سکے۔

ایف بی آر نے کہا کہ یہ اقدام سال 2025 کے اختتام پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا