گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 123 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

0
387

گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 123 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق گرفتار افراد غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران کشتیوں اور دیگر سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا