مال روڈ پر داخلہ ممنوع قرار، دفعہ 144 نافذ

0
496

مری،خبردار، ہوشیار، منچلوں کا مال روڈ مری پر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔ ڈی پی او مری نے اعلان کیا ہے کہ مال روڈ پر 25 دسمبر اور نیو ایئر کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیاحوں اور فیملیز کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بیچلر ٹورسٹ مال روڈ کے علاوہ گلیات اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا