نو مئی کیسز، تحریری فیصلہ جاری، محمود کو 33، دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

0
384

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس کے تحت میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدھری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا دی گئی۔

عدالت نے میاں محمود الرشید کو مختلف سیکشنز کے تحت الگ الگ سزائیں سنائیں، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدھری اور عمر سرفراز چیمہ کو سازش کے جرم میں دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ رہنماؤں سمیت سات ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدھری اور عمر سرفراز چیمہ کا سازش کی میٹنگ میں موجود ہونا ثابت ہوا۔

تحریری فیصلے کے مطابق پراسکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنماؤں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا۔ پراسکیوشن کی جانب سے مختلف واٹس ایپ پیغامات اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں، جبکہ ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی گئیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، ملزمان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا۔ ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو بے گناہ قرار دیا تاہم پراسکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا