پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کر دیا

0
487

لندن: وزارت خارجہ نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کے حوالے سے جاری کیا گیا۔ برطانیہ میں پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو مظاہرین جمع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی، اور فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ مظاہرین نے کہا کہ انہیں ایک کار بم دھماکے میں قتل کر دیا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سرزمین سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا