اہلاً و سہلاً، مرحبا: صدر یو اے ای کی پاکستان آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری

0
844

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا گیا۔

نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، شاندار استقبال اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ و گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں۔ اس کے ساتھ بچوں کی جانب سے مہمان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ پر مشتمل ہیں، جو مہمانِ خصوصی کے لیے پاکستان کے عوام کے جذبات اور خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں۔

یہ نغمہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی، عوامی سطح پر محبت و احترام اور باہمی تعاون کے مضبوط رشتے کو اجاگر کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا