آصفہ بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش آمد، ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری

0
460

نوڈیرو: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری گڑھی خدابخش بھٹو پہنچیں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس کے علاوہ، انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا