نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

0
382

خان پور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے اور زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مدرسہ جامعہ مخزن العلوم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ پوری دنیا میں دین کا پیغام لے کر پہنچے اور ہماری سیاست بھی سند و وراثت رکھتی ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمان کے ساتھ اللہ کی رحمت ہمارے ساتھ ہے، اور جب ایمان کمزور ہو تو گدی نشینوں کی سیاست شروع ہو جاتی ہے۔ درگاہوں اور مریدوں سے رابطہ ضروری ہے اور درگاہوں میں خرافات کے خاتمے کے لیے علما کا کردار اہم ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہیں، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے اور زبردستی کی حکومتیں ہم پر مسلط کی جاتی ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے نہیں چلائے جا سکے، پی آئی اے بیچ دی گئی، اور ہمارا واضح مؤقف ہے کہ مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے۔ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کرنے اور فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن پر اعتراض نہیں، مگر قانون سے بالادستی قابل قبول نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا