این آر ایف کا افغان طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنیکا دعویٰ

0
490

کابل: افغانستان کے صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے افغان طالبان کے تین اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

این آر ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع نہرین میں طالبان کی جانب سے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا، جس کے جواب میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے جنگجوؤں نے کارروائی کی۔ بیان کے مطابق جھڑپ کے دوران تین طالبان اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

این آر ایف نے مزید دعویٰ کیا کہ طالبان فورسز نے فائرنگ کے دوران ایک چرواہے کو بھی ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب اس واقعے پر تاحال افغان طالبان کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے افغان صوبے پنجشیر میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس دعوے پر بھی طالبان نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا