بھارت پاکستان جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ آصف زرداری

0
430

گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے مزید جہاز بھی گرا سکتا تھا، تاہم تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو پاکستان پوری طرح تیار ہے۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’’پاکستان کھپے‘‘ کا نعرہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو اب اندازہ ہو چکا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کو شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم نے لحاظ کیا، ورنہ اس کے تمام جہاز گرائے جا سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں پیپلزپارٹی، جیالے اور زرداری موجود ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ایسا آرمی چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو بڑی معیشت کہتا ہے مگر چار دن کی جنگ بھی برداشت نہیں کر سکا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ وہ دل گردہ کہاں سےلاؤگےجوہمارے آرمی چیف،ایئرفورس چیف کا ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نےبتایا سرجنگ شروع ہوگئی ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا بنکرمیں چلے جائیں میں نے کہا شہادت آئی تویہاں ہی آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک نااہل قیادت نے دنیا بھر میں پاکستان کے تعلقات خراب کیے، مگر اب پاکستان دوبارہ عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا