ریڑھی بانوں پر ظلم بند کیا جائے: شیخ رشید

0
311

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کریں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ پیرا والے اور دوسرے لوگ ان کا سارا سامان الٹا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڑھی والوں کا سامان توڑ دیا جاتا ہے اور یہی ان کے گھروں کی روزی روٹی ہے۔ میں صرف اپیل کر سکتا ہوں کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت گاڑی والوں کو ہی سہولتیں فراہم نہ کرے۔ ریڑھی بانوں کو بھی جینے اور روزگار کمانے کا حق دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا