آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی خاتون آرمی چیف مقرر

0
517

آسٹریلیا نے اپنی 125 سالہ فوجی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے دفاعی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو آرمی چیف تعینات کیا ہے۔ وہ رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کا فوجی کیریئر 40 سال پر محیط ہے، جس دوران انہوں نے افغانستان آپریشن اور مشرق وسطیٰ میں مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں اور کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کی تقرری آسٹریلین آرمی میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جہاں ماضی میں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ہراسانی کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس تقرری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایک خاتون آرمی چیف بن رہی ہیں، جبکہ وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے بھی اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس وقت آسٹریلوی دفاعی افواج میں خواتین کی تعداد تقریباً 21 فیصد ہے، جبکہ اعلیٰ عہدوں پر فائز خواتین افسران کی شرح 18.5 فیصد ہے۔ حکومت نے 2030 تک اس شرح کو 25 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا