جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں، ایران معاہدے کیلئے تیار: ڈونلڈ ٹرمپ

0
392

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کیا جا رہا کیونکہ ممکن ہے اس کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ دو دنوں میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی اولین ترجیح معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ خطے میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ممالک کو شدید دھچکا پہنچا اور انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ ایران ان پر بھی حملہ کرے گا۔ ان کے مطابق قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اس صورتحال پر حیران رہ گئے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کیا جا رہا کیونکہ حالات تیزی سے معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا