لاہور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں مبینہ خودکشی کی کوشش کے بعد اسپتال میں زیر علاج طالبہ ہوش میں آ گئی ہے اور اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق آئی سی یو میں زیر علاج طالبہ فاطمہ کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے ۔کہ طالبہ ہوش میں ہے، آکسیجن سپورٹ جاری ہے جبکہ ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں۔ طالبہ نے اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی ہے۔ا
پتال حکام کے مطابق طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی سے متعلق ممکنہ سرجری کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ آئندہ کے علاج کا فیصلہ کیا جا سکے۔
چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کو طالبہ کی صحت، اب تک کے علاج اور آئندہ کے طبی لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچےکود گئی۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی میں چند روز کے دوران یہ مبینہ خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے، جس نے تعلیمی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
یاد رہے کہ 21 سالہ طالبہ نے یونیورسٹی کی عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق طالبہ ڈی فارم کی طالبہ ہے اور نارنگ منڈی، ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔





