امریکی آپریشن میں برطانیہ کی شمولیت، روسی ٹینکر ضبط

0
93

برطانیہ نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے امریکی آپریشن میں شامل ہونے کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے امریکا کا ساتھ دینے کی تصدیق کی۔

برطانوی وزیر دفاع کے مطابق برطانوی مسلح افواج نے اس کارروائی میں پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور امریکی آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کی درخواست پر برطانیہ نے جہاز کو قبضے میں لینے کے لیے معاونت فراہم کی، جو بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں کی گئی۔

جان ہیلی کا کہنا تھا کہ یہ تعاون مشترکہ سکیورٹی مفادات اور عالمی بحری قوانین کے تحت کیا گیا، تاکہ سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا تھا، جس پر روسی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا فوری طور پر جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت یقینی بنائے اور ان کی محفوظ واپسی کے انتظامات کرے۔ روسی حکام کے مطابق اس کارروائی سے بین الاقوامی بحری قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ واقعہ امریکا، برطانیہ اور روس کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس اقدام کے قانونی اور سفارتی اثرات پر بحث جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا