قذافی کے بیٹے کی شہادت پر فضل الرحمن نے کہا کہ یہ استعماری بغاوت کے تسلسل کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قذافی کے بیٹے کی شہادت عالمی طاقتوں کی مداخلت اور بغاوت کی منصوبہ بندی کی نتیجہ ہے۔
اسلام آباد:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیف الاسلام قذافی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے۔
جاری مذمتی بیان کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قذافی خاندان امریکہ اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے۔قذافی خاندان عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیاگیا۔جیسا کہ امریکہ میں کینڈی خاندان، انڈیا میں نہرو خاندان اور پاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا ہے۔
اللہ کریم سیف الاسلام قذافی کی شہادت کو قبول فرمائے۔سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو جلاملے گی۔قذافی خاندان اور لیبیا کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔اللہ کریم شہادت کو قبول فرمائے۔






