پانچ ہزار روپے نوٹ تردید: حکومت کی وضاحت سامنے آگئی

0
793

پانچ ہزار روپے نوٹ تردید کے بعد حکام نے واضح کیا ہے کہ کرنسی نوٹ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ وضاحت عوامی افواہوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا بورڈ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز کی منظوری دے چکا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری سے تمام کرنسی نوٹس تبدیل کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں مالیاتی رازداری، بجٹ، خواتین کی مالی شمولیت، نئے کرنسی نوٹ اور بینکوں کی جانب سے ایس ایم ایس فیس وصول کرنے جیسے معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر محمد عبدالقادر اور سینیٹر دانش کمار شریک ہوئے۔کمیٹی نے کمرشل بینکوں کی جانب سے ایس ایم ایس الرٹس اور دیگر خدمات پر اضافی فیس وصول کرنے کے عمل پر سخت تنقید کی اور سفارش کی کہ یہ فیس فوری طور پر ختم کی جائے۔

چیئرمین نے گورنر سٹیٹ بینک کو ہدایت دی کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیا جائے اور آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو دوران بریفنگ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹ بہتر سیکیورٹی فیچرز اور نئی کلر اسکیم پر مشتمل ہونگے، حکومت وفاقی کابینہ کی منظوری سے عمل درآمد کی مجاز ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ 5 ہزار روپے مالیت کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اگر5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی بات کی گئی تومارکیٹ پربہت بڑا اثر ہوگا۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس کمیٹی میں 5 ہزارمالیت کے3جعلی نوٹ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کو دیئے تھے، اس پر کوئی کارروائی ہوئی نہ ہمیں نوٹ واپس کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا

کہ 75 روپے والا نوٹ تو مارکیٹ میں استعمال ہی نہیں ہوتا، ایسے نوٹ بنائیں جو مارکیٹ میں چلیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے ایس ایم ایس صرف رجسٹرڈ اکانٹ ہولڈرز کو گئے اور اس سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے، کسی مالیاتی رازداری کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ بجٹ اب سہ ماہی بنیادوں پر جاری کیا جا رہا ہے اور منصوبوں پر کام تسلی بخش ہے، تاہم خواتین کی مالی شمولیت سے متعلق کئی منصوبوں میں تاخیر پر کمیٹی نے تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کیا جائےگا، پانڈا بانڈ کے اجرائ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

کمیٹی ارکان نے سوال کیا کہ کیا یو اے ای نے صرف ایک ماہ کیلئے قرض روول اور کیا ہے، جس پر سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ایسی بات نہیں، یہ مناسب سوال نہیں ہے،کمیٹی کو بتایا گیا کہ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے خواتین کو 20 ارب روپے سے زائد فراہم کیے گئے ہیں، لیکن رفتار پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے الگ تفصیلی بریفنگ طلب کی گئی۔

اجلاس میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے اور کمیٹی نے کاروبار دوست پالیسیوں کی سفارش کی۔ وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت کاروباری طبقے کو مکمل سہولت فراہم کرے گی۔ سپر ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو کیس ٹو کیس بنیاد پر سہولت دینے کا وعدہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا