لکی مروت میں دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ

0
777

لکی مروت :لکی مروت میں دھماکے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں دھماکے کے بعد ٹی بی ایس اور گیس ترسیلی لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گیس کا مسلسل اخراج جاری ہے۔

دھماکے کے اثر سے لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ گیس کے اخراج اور دھماکے کی آواز نے پورے علاقے میں ہنگامہ پیدا کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد ہزاروں گھروں کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ فائر بریگیڈ اور گیس کمپنی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور گیس کی ترسیل کو محفوظ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا