لاہور:بسنت کے موقع پر آج (جمعہ کو)عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی اور عدالتیں کھلی رہیں گی۔
چھ سے سات فروری کو مقامی چھٹیاں ہونے کے باوجود عدالتیں کھلی رہیں گی،بسنت کے موقع پر عدالتی چھٹیاں نہ ہونے وکلائ اور لائ افسران پریشان ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں چھ فروری بروزجمعہ کو مقدمات کی سماعت کے لئے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 22 ججز مقدمات سنیں گے،جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس مسعود عابد نقوی بھی سماعت کریں گے۔
جسٹس شاہد کریم، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس عاصم حفیظ،جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس محمد رضا قریشی،جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد سمیت دیگر ججز بھی آج (جمعہ کو) مقدمات سنیں گے.
لائ افسران کاکہناہے کہ تمام محکموں میں چھٹی ہوگی، افسران پیشیوں پر کیسے آئیں گے، پولیس افسران کو عدالتوں میں پیشی میں مشکلات کا سامنا ہوگا،موٹر سائیکلوں پر عدالت آنےوالے وکلائ کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا۔
لائافسران نے کہا کہ حکومتی چھٹیوں کے باوجود وکلائ اور سائلین عدالتوں میں آنے پر مجبور ہوں گے۔





