جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زیمبیا سے ڈی پورٹ تین افراد گرفتار

0
292

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے تین افراد کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوانوں کو بیرونِ ملک غیر قانونی سفر کی کوشش کے باعث زیمبیا سے واپس بھیجا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ جنوبی افریقہ جانے کے لیے ایک ملزم نے ایجنٹ کو 18 لاکھ روپے ادا کیے تھے، جبکہ دیگر دو افراد نے بھی ایجنٹ کو بھاری رقوم ادا کیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے زیمبیا جانے سے قبل ڈیڑھ ماہ تک تنزانیہ میں مقیم رہے۔

امیگریشن حکام کے مطابق زیمبیا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر تینوں افراد کو گرفتار کر کے کراچی ڈی پورٹ کیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا