اسلام آباد دھماکہ شہدا کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ترجمان پولی کلینک کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے سید عقیل عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ انہیں دھماکے کے بعد پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں آپریشن کے بعد آئی سی یو میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
شہید سید عقیل عباس کی میت پولی کلینک ہسپتال سے امام بارگاہ الصادق منتقل کر دی گئی ہے۔ اس تازہ پیش رفت کے بعد اسلام آباد دھماکہ شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک پمز ہسپتال میں 29 جبکہ پولی کلینک میں 5 زخمی شہید ہو چکے ہیں۔ پمز میں اس وقت 42 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 مریض آئی سی یو میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
https://dailytulu.com/archives/33446
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت اب بھی نازک ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔






