پروپیگنڈا کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
552

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے، تاہم حکومت اپنی قوم کو کسی لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حکومت ایسے عزائم کو ناکام بنائے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ خارجی دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور صوبے میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا