بھارتی اسٹیڈیم میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنک بوتل میں بھر کر بیچنے کی ویڈیو وائرل

0
599

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس کے بعد انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک کلپ میں چند افراد کو گلاسوں میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس بوتلوں میں واپس منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ مبینہ طور پر ان مشروبات کو دوبارہ فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر انتظامی امور اور صفائی کے معیار سے متعلق مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ شفاف اور محفوظ انتظامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا