ٹریفک چالان و لائسنس فیس سے ڈھائی ماہ میں 12 ارب 55 کروڑ روپے وصول

0
579

موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے بعد پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے ڈھائی ماہ کے دوران 12 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 34 لاکھ 95 ہزار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے، جن کی مد میں 6 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد جرمانے وصول ہوئے۔

اسی عرصے میں 45 لاکھ 75 ہزار لائسنسوں کی تجدید اور نئے لائسنسوں کے اجرا سے بھی 6 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کیا گیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7 لاکھ 7 ہزار گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کی گئیں۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 7 پولیس گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 575 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

دیگر سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 1 ہزار 125 چالان کیے گئے اور 783 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ حکام کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 87 فیصد تک قابو پایا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے ڈھائی ماہ کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا