ہنگو میں رمضان کے دوران دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

0
301

ہنگو میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق رمضان المبارک کے پورے مہینے کے لیے ہو گا۔ اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔

مزید برآں کیمیکل اشیاء اور پٹرول کی کھلے عام فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ وال چاکنگ اور پانچ افراد سے زائد کے اجتماع یا اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے ہنگو میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا