وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ روس کے موقع پر سفارتی و میڈیا فورم منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فورم میں پاکستان اور روس کے سفارتکار، ماہرینِ بین الاقوامی امور اور سینئر صحافی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، اقتصادی و دفاعی تعاون، توانائی اور میڈیا شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق تقریب میں شرکت پیشگی ایکریڈیٹیشن سے مشروط ہوگی، جبکہ فورم کا مقصد دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔





