کویت میں ایرانی ڈرون حملہ، ہلاک 6 میں سے 4 امریکی اہلکاروں کی شناخت جاری

0
698

واشنگٹن اور کویت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق اتوار کے روز کویت کے علاقے پورٹ شابہ میں قائم ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر زخمی بھی ہوئے۔

پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق آئیووا سے وابستہ امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔ جاری بیان میں ان کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے کی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطے میں تعینات امریکی افواج کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا